علینہ عامر نے اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستانی ٹک ٹاکر علینہ عامر نے وائرل ہونے والی مبینہ لیک شدہ ویڈیو کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ علینہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک ہے اور حقیقت نہیں رکھتی۔
علینہ نے اس ویڈیو کو ڈیجیٹل تشدد قرار دیا اور کہا کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے قانونی کارروائی کرنے کی حمایت کا اعلان کیا اور حکومتی اداروں سے مزید سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
علینہ عامر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر تصدیق کے ایسی ویڈیوز کو شیئر نہ کریں تاکہ افراد کی ساکھ محفوظ رہے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔















