الیکٹرک پلگز میں سوراخوں کا کیا مقصد ہے؟

الیکٹرک پلگز میں سوراخ حفاظتی فیچر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، جو پلگ کو آؤٹ لیٹ میں مضبوطی سے جڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الیکٹرک پلگز میں سوراخوں کا مقصد کیا ہے؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کچھ الیکٹرک پلگز میں موجود دھاتی پرونگز پر سوراخ دیکھنے کو ملتے ہیں، جن کے متعدد مقاصد ہوتے ہیں۔

ابتدائی طور پر ان سوراخوں کا مقصد پلگ کو آؤٹ لیٹ میں مضبوطی سے فٹ کرنا تھا، لیکن اب یہ زیادہ تر ایک حفاظتی فیچر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

کچھ مصنوعات میں پلگ کے ساتھ پلاسٹک ٹائی دی جاتی ہے جو ان سوراخوں میں پرو کر صارف کو انتباہی ہدایات دیتی ہیں، جب تک یہ ٹائی ہٹائی نہ جائے، پلگ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ڈیزائن 1900 کی دہائی کے آغاز میں سائنسدان ہاروے ہبل نے تیار کیا تھا تاکہ پلگ آؤٹ لیٹ میں مضبوطی سے جڑا رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں