امریکی کوہ پیما کا تائی پے 101 عمارت بغیر رسی کے سر

امریکی کوہ پیما الیکس ہونالڈ نے تائی پے 101 کو بغیر رسی کے سر کر لیا، ہزاروں لوگوں نے حوصلہ افزائی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کوہ پیما کا تائی پے 101 عمارت بغیر رسی کے سر

تائی پے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور امریکی کوہ پیما الیکس ہونالڈ نے تائیوان کی سب سے بلند عمارت تائی پے 101 کو بغیر کسی رسی یا حفاظتی سامان کے کامیابی سے سر کر لیا۔ اس غیر معمولی کارنامے کو ہزاروں شائقین نے نیچے سے نعرے لگا کر اور ہاتھ ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ 91 منٹ کی مہم تھی جسے نیٹ فلکس نے براہِ راست نشر کیا۔

عمارت کی چوٹی پر پہنچ کر ہونالڈ نے کہا، ”واہ، کیا منظر ہے!“ بعد میں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ شاندار تھا اور اس طرح شہر کو اوپر سے دیکھنا ایک خوبصورت احساس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث یہ مہم ایک دن کے لیے مؤخر کی گئی تھی۔

508 میٹر بلند تائی پے 101، کئی برس تک دنیا کی بلند ترین عمارت رہی اور آج بھی تائیوان کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ اس چڑھائی کے لیے عمارت کی انتظامیہ اور شہر کی حکومت نے اجازت اور مکمل تعاون فراہم کیا تھا۔

نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جیمز اسمتھ کے مطابق کسی بلند عمارت کا اس طرح ایک کوہ پیما پر اعتماد کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ان کے بقول ’تائی پے 101‘ اس ملک کی ایک اہم علامت ہے اور اس واقعے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔

صدر لائی چنگ تے نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس مہم کے ذریعے دنیا نے نہ صرف تائی پے 101 کو دیکھا بلکہ تائیوان کے لوگوں کی مہمان نوازی، جذبہ اور قدرتی خوبصورتی کو بھی محسوس کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں