خیبرپختونخوا میں برفباری کے دوران 3010 افراد کا کامیاب ریسکیو

خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کے دوران ریسکیو 1122 نے 3010 افراد کو بحفاظت نکال لیا اور 942 گاڑیوں کی ٹریفک بحال کی۔ امدادی کارروائیاں تین دن تک جاری رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں برفباری کے دوران 3010 افراد کا کامیاب ریسکیو

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے 3010 افراد کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا جبکہ 942 گاڑیوں کو برف سے باہر نکال کر ٹریفک بحال کی گئی۔ امدادی کارروائیاں تین دن تک جاری رہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق برفباری کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔ اس دوران متاثرہ افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی اور ساٹھ اہم سڑکوں کو برف سے صاف کیا گیا۔

وادی تیراہ اور ملحقہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن دن رات جاری رہا، جس میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ عوام کی سہولت کے لیے 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل بلال احمد فیضی نے کہا کہ مشکل موسمی حالات کے باوجود تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں