کیاایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وکیل ہیں؟ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا استفسار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکلاء ہڑتال کے معاملے پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء ہڑتال پر چیف جسٹس کا استفسار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو وکیل سمجھنے سے متعلق استفسار کیا۔ عدالت میں وکلاء کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کا معاملہ نمایاں رہا۔

وکیل قیصر عباس گوندل نے عدالت کو بتایا کہ بار کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ہڑتال کی وجہ کیا ہے، جبکہ ان کی عدالت میں تمام کیسز کی پیشیاں جاری ہیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بار کے وکلاء کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری بار کو بھی عدالت میں پیش ہونا تھا، مگر ہڑتال کے باعث حاضر نہیں ہو سکے۔

چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کن وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار ہوئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وکیل انہیں وکلاء سمجھتے ہیں۔

چیف جسٹس کے سوال پر وکیل خاموش رہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ انہیں وکلاء سمجھتے ہیں تو چیمبر میں آ کر اظہارِ رائے دے سکتے ہیں۔ وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں