چین کی امدادی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی

چین کی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جس میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی امدادی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ یہ سامان بحری جہاز کے ذریعے لایا گیا ہے، جس میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔

امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کراچی ویئرہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ امدادی کھیپوں میں بھی چین نے پاکستان کو بڑی تعداد میں خیمے، کمبل، کشتیاں اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، ایک ہزار لائیف جیکٹ اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز موصول ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں