پاکستانی پاسپورٹ سسٹم عالمی معیار کے مطابق جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جدید پاسپورٹ مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کیا، جس سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی پاسپورٹ سسٹم عالمی معیار کے مطابق جدید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کیا، جس سے پاسپورٹ درخواستوں کی پرنٹنگ اور کارکردگی کی نگرانی ممکن ہوگی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کا نظام بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ میں 24 گھنٹے فعال مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی کو سیکوئر ہائبرڈ انٹیلیجنس سسٹم پر بریفنگ دی گئی اور انہوں نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹم متعارف کرانے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئے نظام سے پاسپورٹ درخواستوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی، اور ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔ پاکستانی پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور پاسپورٹ پرنٹنگ میں انسانی مداخلت ختم کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں