پشاور ہائیکورٹ میں نئے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ میں نئے مستقل چھ ججز نے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیر نگرانی حلف اٹھا لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ میں نئے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل چھ ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل تھے۔

حلف برداری تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔

تقریب میں رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں