ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان زیر غور آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ورلڈ کپ کے حوالے سے مختلف حساس امور پر غور کیا گیا، جس میں بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر نکالنے جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے احتجاجاً ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا امکان بھی زیر غور آیا جبکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن بھی بات چیت کا حصہ تھا۔

پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جس کے بعد پی سی بی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں