کراچی: بیشتر تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا نظام غائب

کراچی کی بیشتر تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا نظام موجود نہیں، 450 عمارتوں کو نوٹسز جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: بیشتر تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا نظام غائب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے تمام اضلاع میں تجارتی عمارتوں کا سروے شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ انکشاف ہوا کہ بیشتر عمارتوں میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں ہے۔

اب تک 450 سے زائد عمارتوں کو فائر سیفٹی سسٹم کی عدم موجودگی یا خامیوں کے باعث نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ کئی عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے نہیں ہیں یا غیر فعال حالت میں ہیں۔

ایس بی سی اے نے عمارتوں کو تین روز کے اندر فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کا وقت دیا ہے، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی اور عمارتیں سیل کردی جائیں گی۔

عمارتوں کے مالکان اور یونینز کو فائر بریگیڈ کے این او سیز حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں