وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال رہی ہے۔شفیع جان

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نے وفاقی حکومت پر آپریشن کا الزام صوبائی حکومت پر ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت آپریشن کا الزام صوبائی حکومت پر ڈال رہی ہے: کے پی معاون خصوصی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

شفیع جان نے وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلا کے بارے میں وفاقی حکومت کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، جس کے بارے میں خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کیا ہے، اور صوبائی اسمبلی جرگہ امن میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ آپریشن پر کے پی حکومت، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان مضحکہ خیز ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے متاثرین کو وقت پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں