ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔سلمان آغا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور سری لنکا میں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔سلمان آغا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بابراعظم نے کم بیک کے بعد اچھا کھیل پیش کیا ہے اور ہر کھلاڑی کا اپنا کردار ہے۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، تاہم سری لنکا میں زیادہ ہائی سکورنگ گیم نہیں ہوتی، اور ہمیں وہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس بار ہمیں سفر نہیں کرنا پڑے گا، جبکہ باقی ٹیموں کو سفر کرنا پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں