کراچی میں سردی کی شدت، بچوں کی حفاظت کے لیے ماہرین کی تجاویز

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، ماہرین نے بچوں کی حفاظت کے لیے والدین کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پر نہ بٹھانے کی تاکید کی ہے تاکہ سرد ہواؤں سے بچا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں سردی کی شدت، بچوں کی حفاظت کے لیے ماہرین کی تجاویز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، ماہرین نے بچوں کی حفاظت کے لیے والدین کو ہدایات جاری کی ہیں۔ والدین کو تاکید کی گئی ہے کہ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بچوں کو نہ بٹھائیں کیونکہ سرد ہوائیں انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پروفیسر وسیم جمالوی نے کہا کہ سردی کی لہر سے بچے متاثر ہو سکتے ہیں، والدین کو چاہیے کہ بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور موٹر سائیکل کے بجائے محفوظ طریقوں سے اسکول پہنچائیں۔

ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے امراض قلب کے مریضوں کو بھی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے، انہوں نے کہا کہ سردی میں خون کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، لہذا نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور سینہ ڈھانپ کر رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں