اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ

تحقیق میں اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت پر منفی اثرات، جیسے ڈپریشن اور انزائٹی، کے خدشات کا انکشاف ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق کے مطابق، امریکا کی 50 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 21 ہزار افراد پر کیے گئے مطالعے میں اے آئی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن، انزائٹی اور چڑچڑے پن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ پایا گیا۔

تحقیق میں شرکاء سے ان کے اے آئی کے استعمال کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے جیسے کہ وہ روزانہ، ہفتے میں یا مہینے میں کتنی بار اے آئی چیٹ بوٹس استعمال کرتے ہیں، اور ان کے ذاتی ڈیٹا جیسے آمدنی اور تعلیمی قابلیت کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج میں بتایا گیا کہ اے آئی کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جبکہ مردوں اور خواتین دونوں میں یکساں اثرات دیکھے گئے ہیں، خاص طور پر 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد میں۔

تاہم، تحقیق میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت کیوں متاثر ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں