اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی رفتار بڑھانے کے لیے ڈویلپر موڈ فعال کریں اور انیمیشن اسکیل تبدیل کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین کے لیے چند مفید تراکیب موجود ہیں جو ان کے سست فونز کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں کئی فیچرز موجود ہیں جن کا علم اکثر لوگوں کو نہیں ہوتا۔
فون کی سیٹنگز میں ‘اباؤٹ فون’ میں جا کر ‘بلڈ نمبر’ پر سات بار کلک کرنے سے ڈویلپر موڈ فعال ہو جاتا ہے، جس کے بعد سیٹنگز کے ‘سسٹم’ اور ‘ڈویلپر آپشنز’ میں جا کر انیمیشن اسکیل کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہ تراکیب نئے اینڈرائیڈ فونز کے ساتھ ساتھ پرانے اور سستے فونز کے لیے بھی مفید ہیں۔ اس سے فون کی رفتار تو نہیں بڑھتی لیکن صارف کو رفتار میں بہتری محسوس ہوتی ہے۔
کسی مخصوص ایپ میں ویب لنک کلک کرنے پر براوزر نہ کھلے تو سیٹنگز میں ‘ایپس اینڈ نوٹیفکیشنز’ میں جا کر ‘اوپن بائی ڈیفالٹ’ آپشن میں ‘کلیئر ڈیفالٹس’ کو منتخب کریں۔















