کراچی میں گل پلازہ سانحے میں اموات 73 تک پہنچ گئیں، 9 افراد لاپتہ ہیں۔ سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی جبکہ 9 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
نویں روز سرچ آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات ملیں، جنہیں ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق 22 میتیں ورثاء کو سونپی جاچکی ہیں جن میں 16 کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی۔
لاہور سے آئی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم نے عمارت کا معائنہ کیا اور بچی کچی عمارت کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ گل پلازہ کے ملبے پر سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور کل عمارت کو سیل کیا جائے گا جبکہ تفتیش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔














