اسد قیصر کا نئے انتخابات اور عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

اسد قیصر نے نئے انتخابات کے مطالبے کے ساتھ عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور آزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسد قیصر کا نئے انتخابات اور عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں فوری طور پر نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت کا فقدان ہے اور عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو سنائی گئی سزا کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ اس سے عدالتوں پر عوام کا اعتماد متاثر ہوگا۔

خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لئے پارلیمنٹ یا کابینہ سے مشاورت نہ کرنے پر نکتہ چینی کی اور آزاد خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تیراہ کے معاملے پر انہوں نے وفاقی حکومت کی حالیہ پریس ریلیز پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ کوئی بھی فیصلہ مشترکہ مشاورت سے ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ آپریشنز کی مخالفت کرتی رہی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی یا دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے تاکہ عوام کو نظرانداز کرنے کے سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں