پشاور بی آر ٹی کو ڈی کاربنائزنگ ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2026 میں چھٹی بار شارٹ لسٹ کیا گیا، یہ پاکستان کے لیے اہم کامیابی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کی بی آر ٹی سروس کو ڈی کاربنائزنگ ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2026 میں چھٹی بار فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ یہ کامیابی عالمی ماحولیاتی تناظر میں پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ پشاور بی آر ٹی پہلے ہی پانچ بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے، جو پاکستان کی کسی بھی میٹرو بس سروس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔















