شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے آئی سی سی کی پالیسیوں پر تنقید کی، بنگلا دیش کے موقف کو نظرانداز کرنے پر برہمی کا اظہار۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل کی کمی پر مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا گیا لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی رویے کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
محمد یوسف نے بھی اپنے پیغام میں بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے محروم کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی کو کسی مخصوص ملک کے بجائے عالمی کرکٹ کی حمایت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔















