خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے اس لئے نااہلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج ناممکن ہے، اس لیے ان کی نااہلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے اس لئے نااہلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سہیل آفریدی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے، اس لیے ان کو نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ خود تیراہ جائیں گے، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی، وہ ثبوت کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں