ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کی فوٹیج سامنے آئی، حملہ آور افغان شہری تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے، جس میں حملہ آور کی شناخت 21 سالہ افغان شہری عبدالرحمٰن کے طور پر ہوئی ہے۔
عبدالرحمٰن سفید چادر اوڑھے تقریب کے پنڈال میں داخل ہوا اور قبائلی رقص کے دوران اچانک عقب میں واقع کمرے کی طرف گیا جہاں علاقائی اکابرین موجود تھے، وہاں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق، حملہ آور کم عمری میں انتہاپسند پروپیگنڈے کا شکار ہوا اور اس نے حال ہی میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر پر خودکش دھماکا کیا تھا۔














