انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 ہلاک، 80 سے زائد لاپتہ

انڈونیشیا کے جاوا جزیرے پر شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ میں 8 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 ہلاک، 80 سے زائد لاپتہ

جاوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے جاوا جزیرے پر شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ یہ حادثہ مغربی بندونگ کے علاقے میں ہفتے کی صبح سویرے پیش آیا، جب مٹی کا بڑا تودہ رہائشی علاقوں پر گر گیا۔

قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدال محری کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ رات تقریباً ڈھائی بجے ہوئی، جس نے متعدد دیہات کو متاثر کیا اور درجنوں گھروں کو ملبے تلے دبا دیا۔ زمین کی غیر مستحکمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ فوج، پولیس اور رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ہاتھوں سے کھدائی، پانی کے پمپ اور ڈرون کی مدد سے متاثرین کو تلاش کر رہی ہیں۔

انڈونیشیا میں اکتوبر سے مارچ تک مون سون کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی کے باعث ایسے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں