سردیوں میں منہ سے بھاپ نکلنے کی وجہ کنڈینسیشن کا قدرتی عمل ہے، جو پھیپھڑوں کی اچھی کارکردگی کی علامت ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں اکثر لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب ہم بات کرتے ہیں یا لمبی سانس باہر چھوڑتے ہیں تو منہ سے بھاپ نکلتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کنڈینسیشن کا عمل ہے۔
سردیوں میں بیرونی فضا کا درجۂ حرارت کم ہونے کی وجہ سے، ہمارے پھیپھڑے سانس کے ذریعے لی جانے والی ہوا کو گرم اور نم کر دیتے ہیں۔ جب یہ سانس باہر نکل کر ٹھنڈی فضا سے ٹکراتی ہے تو پانی کے ذرات چھوٹے قطروں میں بدل جاتے ہیں جو بھاپ کی صورت میں نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق یہ عمل قدرتی اور محفوظ ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ پھیپھڑے اپنی ذمہ داری درست طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ اگر کسی کو سردیوں میں سانس کی تکالیف ہو رہی ہوں تو اس کا مطلب پھیپھڑوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
گرمیوں میں چونکہ بیرونی درجۂ حرارت زیادہ ہوتا ہے، اس لیے سانس کے ساتھ خارج ہونے والی نم ہوا فوری طور پر کنڈینس نہیں ہوتی اور بھاپ نظر نہیں آتی۔
طبی ماہرین سردیوں میں سانس کی تکالیف سے بچنے کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ خود کو گرم رکھیں اور ناک سے سانس لینے کی عادت ڈالیں۔















