ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی پہنچ سے باہر

لاہور سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی پہنچ سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے یہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گوشت کا نرخ 526 روپے کلو ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 550 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 533 روپے کلو تھا، تاہم آج سرکاری نرخ میں سات روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 306 روپے کلو اور پرچون ریٹ 320 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت 338 روپے فی درجن دستیاب ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری نرخوں میں کمی کے باوجود عوام کو قیمتوں میں کوئی خاص ریلیف نہیں ملا۔

دیگر متعلقہ خبریں