لاہور میں فلموں سے متاثرہ دو رکنی نقب زن گروہ گرفتار

لاہور میں فلموں سے متاثرہ دو رکنی نقب زن گروہ گرفتار کر لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کی فلمی انداز میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فلموں سے متاثرہ چور گروہ گرفتار، سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا دو رکنی نقب زن گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں شروع کی تھیں۔

گروہ نے چند روز قبل تھانہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نقب زنی کی تھی۔ ملزمان سے چوری شدہ موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد کر لی گئی۔ ملزمان وقاص اور عظیم چوری، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔

دیگر متعلقہ خبریں