ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے اسرائیل کے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے اور یہ خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
فیدان نے ایک ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے جو مشرق وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا اقدام کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
فیدان نے بتایا کہ حالیہ دورۂ ایران کے دوران انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ کھل کر گفتگو کی اور اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔











