پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کرنے کا اعلان

مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی تکمیل جون 2026 تک یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی تکمیل جون 2026 تک یقینی بنانے کا حکم دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کو جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ صوبے کو جدید اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لئے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے منصوبے کی پیشرفت پر براہ راست رپورٹس پیش کیں۔

وزیراعلیٰ نے سیوریج، ڈرینج اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا کہا۔ منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے اور وزیراعلیٰ خود بھی نگرانی کریں گی۔

پنجاب کے 51 شہروں میں سیوریج اور ڈرینج لائنیں تعمیر ہوں گی جبکہ 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور دیگر شہروں میں بھی مختلف تعمیراتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں