حکومت نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں اضافہ کیا، جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اشٹام فیس میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
کم سے کم ای اشٹام پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے، طلاق اشٹام پیپر کی قیمت 1000 روپے، جبکہ بچوں کے سکول داخلے اور جاب کے لئے ڈومیسائل اشٹام پیپر کی فیس 500 روپے کر دی گئی ہے۔
بجلی، سوئی گیس اور پانی کے کنکشن کے لئے اشٹام فیس 1000 روپے ہو گئی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ کی فیس 1200 سے 3000 روپے، اور دیگر معاہدوں کے لئے اشٹام فیس 500 روپے کر دی گئی۔
پانچ لاکھ روپے تک کے معاہدے کے لئے اشٹام فیس 3000، اور پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک کے معاہدے کی فیس 6000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے معاہدوں میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔
پاور آف اٹارنی کے ای اشٹام فیس 1800 روپے کر دی گئی، اور اشٹام پیپر کے لئے سائل کے نام پر موبائل سم لازمی قرار دی گئی۔














