عاقب جاوید نے کہا کہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں بابراعظم کی موجودگی ضروری ہے اور ٹیم میں ہر کنڈیشن میں کھیلنے والا کھلاڑی ہونا چاہیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں بابراعظم کی موجودگی ضروری ہے، ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہونا چاہیے جو ہر کنڈیشن میں کھیل سکے۔
عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوے کی دہائی سے باہر نہیں آرہے ہیں، پچھلے کئی سالوں میں کرکٹ بہت بدل چکی ہے، بہتر کمبینیشن کو دیکھ کر ٹیم بنائی جاتی ہے۔ سری لنکا میں میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں ایک جیسی چوائس نہیں ہو سکتی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ فتح کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ پچھلے تین ٹورنامنٹس میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی، ورلڈکپ ہمیشہ ایک چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے اور ریلکس نہیں ہو سکتے۔ ورلڈکپ کے لیے پرجوش اور تیار ہیں، سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی اسکورنگ میچز نہیں ہوتے۔















