سوات کی وادی کالام میں برفباری کے بعد تین دن سے سڑکیں بند ہیں، جس سے سیاح اور مقامی افراد مشکلات کا شکار ہیں۔
سوات: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وادی کالام میں حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں کی بندش تاحال برقرار ہے۔
تین روز گزرنے کے باوجود سوات کی وادی کالام میں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں، جس کے باعث ہزاروں سیاح اپنی گاڑیوں سمیت مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔
سڑکوں کی بندش سے مقامی افراد اور سیاح دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔















