برطانوی وزیر اعظم کی تنقید، ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لے لیا

برطانوی وزیر اعظم کی تنقید کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے بارے میں اپنے بیان میں تبدیلی کی ہے، انہیں عظیم اور بہادر قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے برطانوی فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے مؤقف بدلا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے متعلق اپنے بیان میں تبدیلی کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے تازہ بیان میں برطانوی فوجیوں کو عظیم اور بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی مارے گئے یا شدید زخمی ہوئے، اور وہ دنیا کے بہترین جنگجوؤں میں شامل تھے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعلق ایسا مضبوط بندھن ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا برطانوی فوجیوں سے محبت کرتا ہے اور آئندہ بھی یہ احترام برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران برطانوی فوجی فرنٹ لائن پر موجود نہیں تھے، جس پر برطانوی وزیر اعظم نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں