بالاکوٹ میں شدید برف باری کے بعد لاپتہ افراد بحفاظت بازیاب

بالاکوٹ میں شدید برف باری کے بعد لاپتہ تین مقامی گھڑ سواروں کو سولہ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں بحفاظت نکال لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالاکوٹ میں شدید برف باری کے بعد لاپتہ افراد بحفاظت بازیاب

بالاکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالاکوٹ میں سری پایہ پر شدید برف باری کے دوران لاپتہ ہونے والے تین مقامی گھڑ سواروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

سری پائے پر 6 فٹ تک برف باری کی وجہ سے تینوں افراد نے ایک شلٹر میں پناہ لی تھی۔ سولہ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد برف میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں ٹورسٹ پولیس، ضلعی پولیس، ریسکیو ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے شرکت کی۔ یہ تینوں افراد سیاحوں کو سری اور پایہ پر گھڑ سواری کرواتے تھے اور برف باری کے باعث ان کا اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

موٹروے E35 ہزارہ ایکسپریس وے کی روڈ کنڈیشن میں بہتری آنے پر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی حفاظت تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں