فیصل آباد میں شیر کا حملہ، وائلڈ لائف اہلکار زخمی

فیصل آباد میں شیر کے حملے میں وائلڈ لائف اہلکار زخمی، لاہور میں نجی شیروں پر کریک ڈاؤن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل آباد میں شیر کا حملہ، وائلڈ لائف اہلکار زخمی

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کے جڑانوالہ روڈ پر جلوی مارکیٹ میں شیر نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔

وائلڈ لائف ٹیم شیروں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تھی جب پنجرے میں بند شیر نے ایک اہلکار کو دبوچ لیا۔ زخمی اہلکار کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لاہور میں پالتو شیروں کے حملوں کے بعد پنجاب بھر میں نجی تحویل میں شیر اور ٹائیگر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع سے 59 شیر اور ٹائیگر برآمد کر کے مالکان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام نے نجی بریڈنگ فارمز کو بہتر پنجرے اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد یہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں