ٹرمپ نے وینزویلا میں مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی خفیہ ہتھیار ‘ڈسکومبوبولیٹر’ کے استعمال کا انکشاف کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت امریکی خفیہ ہتھیار ‘ڈسکومبوبولیٹر’ کا استعمال کیا گیا تھا۔
نیو یارک پوسٹ کے ساتھ بات چیت میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 جنوری کو کاراکاس میں کارروائی کے دوران امریکی افواج نے ‘ڈسکومبوبولیٹر’ کا استعمال کرتے ہوئے وینزویلا کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں مادورو کو گرفتار کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے حکام کے پاس روسی اور چینی راکٹ تھے جو ناکام ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے بٹن دبائے مگر کچھ نہ ہوا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی افواج نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکہ لایا گیا تھا۔











