ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر۔ ٹیم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کا اسکواڈ جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلمان علی آغا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

 

پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا، جو 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور سلمان علی آغا اس سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں