فلوریڈا میں 10 سال بعد گمشدہ پالتو کتا بٹر کپ اپنے مالکان سے ملا، شیلٹر نے مائیکرو چپ کی مدد سے رابطہ کیا۔
فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلوریڈا میں میامی ڈیڈ اینیمل سروسز نے ایک دہائی بعد گمشدہ پالتو کتے کو اس کے مالکان کے حوالے کر دیا۔
شیلٹر میں ایک کتے کو لایا گیا تھا جس کی مائیکرو چپ اسکین کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا نام بٹر کپ ہے، جو 15 سال کا ہے اور 10 سال سے گمشدہ تھا۔
شیلٹر کے ملازمین نے مائیکرو چپ کی مدد سے بٹر کپ کے مالکان سے رابطہ کیا اور انہیں ان کے پالتو جانور سے ملا دیا۔
شیلٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ لمحات بتاتے ہیں کہ مائیکرو چپ کیوں ضروری ہے۔











