معروف اداکار عمر عالم نے فضا مسرور کے ساتھ نکاح کیا، سادہ تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے فضا مسرور کے ساتھ نکاح کر لیا۔
یہ سادہ تقریب 24 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ نکاح کے موقع پر عمر عالم نے ہلکے پاؤڈر بلیو رنگ کا روایتی لباس پہنا، جبکہ فضا مسرور نے ڈسٹی روز عروسی لباس زیب تن کیا۔
عمر عالم نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو جلد ہی وائرل ہو گئیں۔ عمر عالم نے دسمبر 2024 میں فضائی سفر کے دوران فضا کو پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی مقبول ہوئی۔
نکاح سے قبل شادی کی تقریبات کا آغاز سادہ ڈھولکی سے ہوا، جبکہ سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ عمر عالم نے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور ڈرامہ سیریل ‘شہنائی’ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔















