روس کے جزیرے سخالین میں بیک وقت دو سورج نمودار

روس کے جزیرے سخالین میں بیک وقت دو سورج نمودار ہوئے، جو برف کے کرسٹلز کی وجہ سے نظر آئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کے جزیرے سخالین میں بیک وقت دو سورج نمودار

سخالین، روس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے جزیرے سخالین میں بیک وقت دو سورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھا گیا، جس نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ شہریوں نے اس دلفریب منظر کو کیمرے کی مدد سے محفوظ کرلیا۔

 


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دو سورج نہیں تھے، بلکہ روس میں انتہائی کم درجہ حرارت کے باعث فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے، جس کی وجہ سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر نمودار ہوتا دکھائی دیا۔

آج جزیرے سخالین میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ توقع ہے کہ یہ منفی 23 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منظر کو ‘سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں