امریکا میں شدید برفانی طوفان سے 10 ہزار پروازیں منسوخ اور 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں آ گئی ہیں، جس کے باعث 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
امریکا میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری کے بعد 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔ نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
شدید برفباری کے باعث 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے اور طوفان کی زد میں آنے والی ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔











