ٹرمپ کا منی سوٹا قیادت پر بغاوت بھڑکانے کا الزام

صدر ٹرمپ نے منی سوٹا کی قیادت پر بغاوت بھڑکانے کا الزام لگایا جبکہ گورنر والز نے وفاقی حکومت پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا منی سوٹا قیادت پر بغاوت بھڑکانے کا الزام

منی ایپولس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر بغاوت بھڑکانے کا الزام عائد کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر مقامی قیادت کے ردعمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔

گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہا کہ وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں اور تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے منی سوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ اس کے بعد مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

دیگر متعلقہ خبریں