لاہور میں غبارے کی ٹینکی پھٹنے سے 30 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے پی آئی اے روڈ پر شیزان بیکری انم پلازہ کے قریب غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 10 ماہ کی بچی جویریہ اور 24 سالہ انعام زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔














