کراچی ایئرپورٹ پر جعلی لائسنس پر ترکیے کا ویزا لینے والا گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکیے کا ورک ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی لائسنس پر ترکیے کا ویزا لینے والا گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے ترکیے کا ورک ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے شہزاد نامی مسافر کو آف لوڈ کیا، جو ترکی میں ڈرائیور کی ملازمت کے لیے جا رہا تھا۔

مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا اور اسی لائسنس پر ورک ویزا حاصل کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں