ترکی کا ایران کی حمایت میں مؤقف؛ استحکام کی کوشش یا سٹریٹجک حکمت عملی؟

ترکی نے ایران کی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کیا، جسے سٹریٹجک و سکیورٹی عوامل کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔ انقرہ نے ایران کے داخلی معاملات کو اپنی قومی سلامتی سے جوڑا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکی کا ایران کی حمایت میں مؤقف؛ استحکام کی کوشش یا سٹریٹجک حکمت عملی؟

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکی نے حالیہ ہفتوں میں ایران کی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے، جسے مبصرین گہرے سٹریٹجک، جغرافیائی اور سکیورٹی عوامل کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران کے داخلی معاملات کو ترکی کی قومی سلامتی اور خطے کے استحکام سے جوڑا ہے۔

ایرانی صدر سے گفتگو میں اردوان نے ایران کے خلاف بیرونی مداخلت کو مسترد کیا اور مسئلے کے اندرونی حل پر زور دیا۔ وزیر خارجہ فیدان نے اسرائیل پر ایران میں بے چینی پھیلانے کا الزام لگایا اور عدم استحکام کے اثرات سرحدوں سے باہر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ترکی کے اس رویے کو عراق اور شام میں عدم استحکام کے تجربات کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، جہاں بدامنی نے سرحدی عدم تحفظ اور اسمگلنگ جیسے مسائل کو جنم دیا۔ ترکی کے خدشات ہیں کہ ایران میں بدامنی براہ راست ان کے سرحدی علاقوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

معاشی عوامل بھی اس پالیسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کیونکہ ایران ترکی کے لیے توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاریخی و ثقافتی تعلقات اور علاقائی تعاون بھی دونوں ممالک کو قریب لاتے ہیں۔

ترکی کا حالیہ مؤقف خطے میں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انقرہ نے واضح کیا ہے کہ بیرونی مداخلت یا فوجی تصادم خطے کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں