پی سی بی کل لاہور میں پریس کانفرنس کے ذریعے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کے اعلان کا عندیہ دیا ہے۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کل ایک پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے منعقد ہوگی جس میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی شریک ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔















