بہاولپور میں زمیندار نے فصل میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بہاولپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بہاولپور کے علاقے نوشہرہ جدید میں زمیندار نے اپنی فصل میں گھسنے پر بھینس کی اگلی ٹانگیں کاٹ دیں۔ مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزم منظور حسین کے خلاف بھینس کے مالک کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ بھینس رسی تڑوا کر کھیتوں میں گھس گئی تھی، جس پر ملزم نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اگلی دو ٹانگیں کاٹ دیں، جبکہ پچھلی ٹانگوں اور جسم پر بھی وار کیے۔ پولیس کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹرز بھینس کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں اور ملزم منظور حسین سے تفتیش جاری ہے۔














