امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین سے تجارتی معاہدہ کرنے پر 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ہفتے کو امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اگر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی چین کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو امریکا میں داخل ہونے والی تمام کینیڈین اشیا پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک ‘ڈراپ آف پورٹ’ نہیں بنایا جا سکتا جہاں سے چینی مصنوعات امریکا میں داخل ہوں۔
یہ بیان بورڈ آف پیس کے فورم کے دوران دیا گیا جو دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا اجتماع ہے۔











