افغانستان میں بارش و برفباری سے 61 افراد جاں بحق جبکہ 450 مکانات تباہ ہو گئے۔ مزید برفباری کا امکان ہے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں شدید بارش اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 61 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بدھ سے جاری بارش اور برفباری نے پروان، وردک، قندھار، جوزجان، فاریاب اور بامیان صوبوں میں 450 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔
افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے خدشات کے باعث اہم شاہراہیں اور بین الصوبائی سڑکیں بند کی جا چکی ہیں جبکہ لائیو اسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے مختلف حصوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔











