ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ، گرین لینڈ کی اہمیت کیوں؟

امریکی صدر ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو دشمن حملوں سے بچانے کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس میں گرین لینڈ کی اہمیت خاص طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ: گرین لینڈ کی اہمیت کیوں؟

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے ‘گولڈن ڈوم فار امریکا’ منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں گرین لینڈ کی اہمیت کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ امریکا کو روس، چین اور شمالی کوریا کے میزائل حملوں سے محفوظ رکھے گا۔

گولڈن ڈوم ایک جدید میزائل دفاعی نظام ہے جو زمین، سمندر اور خلا میں نصب سینسرز اور ریڈارز کے ذریعے دشمن کے میزائلوں کا پتہ لگاکر انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، اس نظام کو 2029 تک مکمل طور پر فعال کرنے کا ہدف ہے اور اس پر 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

گرین لینڈ کی اہمیت اس کی جغرافیائی حیثیت کے باعث ہے، جو شمالی امریکا اور یورپ کے درمیان کلیدی مقام رکھتا ہے۔ یہاں گولڈن ڈوم کی تنصیب سے امریکا دشمن میزائلوں کو اپنی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر سکے گا۔

گرین لینڈ کی حکومت نے اس منصوبے کی اجازت ابھی تک نہیں دی ہے اور کہا ہے کہ یہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں ہے۔ چین نے اس منصوبے کو خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ روس نے بھی اس پر اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں