وزیر دفاع کا نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ نظام عوامی مفاد میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر دفاع کا نئے صوبوں کی تشکیل پر حمایت کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں اور کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں دو شقیں ڈراپ کی گئیں جن میں لوکل گورنمنٹ شامل تھی۔

خواجہ آصف نے تھنک فیسٹ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو نرسری کی طرح سمجھا جائے اور پاکستان کی بقا کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا اور کہا کہ سیاستدانوں کو عوامی توثیق کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سے بیوروکریسی کو خطرہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ نظام عوام کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے قومی سلیبس کی بات بھی 27 ویں ترمیم میں شامل نہ کرنے پر بات کی اور امید ظاہر کی کہ اس معاملے پر بحث کا نتیجہ نکلے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں