نواک جوکووچ 400 گرینڈ سلیم میچز جیت کر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ کارنامہ آسٹریلین اوپن 2026 میں انجام دیا۔
میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربیا کے مشہور ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن 2026 میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 400 گرینڈ سلیم میچز جیتے ہیں۔
ہفتے کو جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے میچ میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی کو 6-3, 6-4, 7-6 (7/4) سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ اس کامیابی سے انہوں نے ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔
گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کھلاڑیوں میں دوسرا نمبر راجر فیڈرر کا ہے جن کی 369 فتوحات ہیں، جبکہ اسپین کے رافیل نڈال نے 314 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر خوش ہیں لیکن خود کو زیادہ پُراعتماد نہیں کر رہے، کیونکہ پچھلے سال انہیں سبق ملا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مقابلہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔















